ممبئی میں امن مارچ کا اہتمام، ہزاروں مسلمانوں نے فرقہ پرستی کے خلاف اپنے غصہ کا اظہار کیا (ویڈیو دیکھیں)

ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ بڑھتی ہوئی مذہبی کشیدگی اور فرقہ واریت کا مقابلہ کرنے کے لیے ممبرا کوسا علاقے میں مسلمانوں نے امن مارچ کا اہتمام کیا۔ مارچ میں ہزاروں افراد نے بلالحاظ مذہب و ملت شرکت کی جبکہ مارچ کا مقصد ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ماحول پیدا کرنا اور تمام شہریوں ہندو، مسلم ، سکھ ، عیسائی وغیرہ کو پیار ومحبت سے رہنے کی ترغیب دینا تھا۔

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما وارث پٹھان نے امن مارچ کی تصویریں شیئر کی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’امن مارچ۔ ہزاروں افراد ممبرا کوسہ میں مارچ میں شامل ہوئے جیسا کہ تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ امن ریلی حال ہی میں باندرہ اسٹیشن پر پیش آنے والے ایک تکلیف دہ واقعے کے ردعمل کے طور پر نکالی گئی۔ یوم آزادی کے موقع پر، ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک مسلمان نوجوان کو ایک ہندو لڑکی کے ساتھ دیکھ کر ہجوم کے اس کی مبینہ طور پر پٹائی کردی تھی۔ انہوں نے ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت بھڑکانے والوں پر بھی تنقید کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں