مسلم طالبات کو برقعہ پہن کر ایس ایس سی امتحان تحریر کرنے کی اجازت، اعتراض پر اعلیٰ حکام سے شکایت کرنے کا مشورہ


22 مئی سے تلنگانہ بھر میں ایس ایس سی امتحانات کا آغاز ہورہا ہے۔ امتحانات کے اوقات 9.30 بجے سے 12.45 تک رہیں گے۔ تمام طلبا کو امتحان مراکز پر قبل از وقت پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس یونین کے قائدین محمد عبدالباسط خان اعزازی صدر، محمد اقبال صدر، محمد احمد خان جنرل سکریٹری اور دوسروں نے بتایا کہ جو طالبات برقعہ پہن کر امتحان تحریر کرنا چاہتی ہیں انہیں تلنگانہ حکومت کی جانب سے پہلے ہی اس بات کی اجازت دی گئی ہے۔

اس سلسلہ میں مزید جانکاری کےلیے محمد احمد خان سے فون نمبر 9848999241 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔ اگر کسی سنٹر میں مسلم طالبات کے برقعہ پہن کر امتحان تحریر کرنے پر اعتراض کیا جاتا ہے تو فوری طور پر اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ سیاسی قائدین سے اس کی شکایت کی جانی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں