حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس کے رہنما راہل گاندھی جموں و کشمیر کے دورہ کے بعد لداخ پہنچے۔ انہوں نے لداخ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر لب کشائی کی۔
انڈیا ٹی وی کے مطابق راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں پر حملے ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مسلمانوں اور دلتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ راہل گاندھی نے اس موقع پر منی پور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شمال مشرقی ریاست چار ماہ سے جل رہی ہے جبکہ وہاں بی جے پی کی حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی حکومت کو شکست دیں گے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق راہل گاندھی نے نوح فسادات پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔