سعودی عرب نے کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافے کے بعد اپنے شہریوں پر 15 ممالک کے سفر پر پابندی لگادی۔
اطلاعات کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں روانہ کی بنیادوں پر ایک بار پھر اضافے دیکھا جارہا ہے۔ سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے بھارت، افغانستان، لبنان، شام، ترکی، ایران، یمن، صومالیہ، ایتھوپیا، کانگو، لیبیا، انڈونیشیا، ویتنام، آرمینیا، بیلاروس اور وینزویلا جانے پر پابندی عائد کردی۔
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ پاسپورٹ نے شہریوں کے سعودی عرب سے باہر سفر کے لیے شرائط کا اعلان کیا ہے۔ ان شرائط میں پاسپورٹ کی درستگی اور قومی رہائش کی مدت واضح کی گئی ہے۔