اعظم خان Azam Khanنے 27 ماہ جیل میں رہنے کے بعد آج بحثیت رکن اسمبلی حلف لیا۔ اعظم خان نے آج ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر بے بنیاد اور گھٹیا الزامات کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ انہوں نے سماج وادی پارٹی چھوڑنے کے سوال کو ٹال دیا۔ بار بار پارٹی چھوڑنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ’پہلے میں اپنی دشاسدھارنا چاہتا ہوں، پھر بعد میں دِشا کا تعین کروں گا‘۔
ایسا مانا جاتا ہے کہ اعظم خان اور ان کے حامی، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو سے ناراض ہیں اور جیل سے رہا ہونے کے بعد ابھی تک نہ تو اکھلیش نے رامپور پہنچ کر اعظم خان سے ملاقات کی اور ہی اعظم خان Azam Khanنے لکھنو میں پارٹی صدر سے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ اترپردیش اسمبلی کا آج سے بجٹ اجلاس شروع ہوا۔ اعظم خان آج اسمبلی پہنچے اور حلف لیا۔ ان کے ساتھ ان کے فرزند عبداللہ اعظم نے بھی حلف لیا۔