’میں ہندو ہوں اور ضرورت پڑنے پر گائے گا گوشت کھا سکتا ہوں‘، سدارامیا کے بیان پر ہنگامہ


کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ و کانگریس کے رہنما سدارامیا کے ایک بیان پر ہنگامہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کرناٹک میں بیف پر عائد پابندی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اگرچہ ہندو ہوں، لیکن ضرورت پڑنے پر گائے کا گوشت کھاؤں گا‘۔ سدارامیا نے ریاست میں بیف پر عائد پابندی پر شدید نکتہ چینی کی۔

سدارامایا ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے بی جے پی اور آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ وہ ابھی تک گائے گوشت نہیں کھائے ہیں، لیکن ضرورت پڑنے پر میں گائے کا گوشت کھاتا سکتا ہوں، تم کون ہو مجھ سے سوال کرنے والے؟‘
انہوں نے مسلمانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ ہی بیف نہیں کھاتے بلکہ ہندو اور عیسائی بھی گائے کا گوشت کھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں انہوں نے اس طرح کا بیان اسمبلی میں بھی دیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی آر ایس ایس سے سوال کیا کہ کھانے کے معاملے میں سوال کرنے والے تم کون ہوتے ہو۔

واضح رہے کہ بی جے پی حکومت نے ریاست میں بیف پر پابندی عائد کی ہے۔

I’m Hindu, will eat beef if I want to, says former Karnataka CM Siddaramaiah

اپنا تبصرہ بھیجیں