حجاب پر نکہت زرین کا بڑا بیان


نکہت زرین نے استنبول میں خواتین کے عالمی چیمپئن شپ فائنل مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر ہندوستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے، وہیں اس جیت نے فرقہ پرستوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

نکہت زرین نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں حجاب سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ’وہ حجاب کو پسند کرتی ہیں اور یہ ان کا شخصی معاملہ ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ “حجاب پہننا ذاتی معاملہ ہے، اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں کرنا چاہئے۔ مجھے حجاب پہننا اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے گھر والوں نے مجھے لباس کے معاملے میں آزادی دی ہے اور مجھے اس بات کی پرواہ نہیں ہے کہ کوئی میرے بارے میں کیا سوچتا ہے‘۔
نکہت زرین نے کرناٹک حجاب معاملہ میں مسلم طالبات کی کھل کر تائید کی تھی۔ نکہت زرین کوعالمی باکسنگ چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد بلالحاظ پارٹی تمام سیاسی رہنماؤں نے مبارکباد دی ہے۔

Boxing champion Nikhat Zareen calls Hijab a matter of choice

اپنا تبصرہ بھیجیں