یو ایس اوپن ٹینس میں امریکہ کی نوعمر کھلاڑی کوکوگوف نے پہلی بار خواتین کا سنگلز ٹائٹل جیتا ہے۔ اُنہوں نے آج نیویارک میں کھیلے گئے فائنل میں اریانا سبالنکا کو دو-چھ، چھ-تین اور چھ-دو سے ہرادیا۔ محض چالیس دن کے دوران کوکوگوف تین بڑے ٹائٹل جیت چکی ہیں اور 19 میں سے 18 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اِس سے پہلے اُنہوں نے اگست میں واشنگٹن اوپن اور سنسناتی اوپن ٹورنامنٹ جیتا تھا۔
