نیویارک: سربیا کے نواک جوکووچ نے یو ایس اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا۔ جوکووچ نے فائنل میں روس کے میدودیو کو اسٹریٹ سیٹ میں مات دی، فائنل میں جوکووچ کی جیت کا اسکور 6-3، 7-6 اور 6-3 رہا۔ سربین ٹینس اسٹار نے مارگریٹ کولٹ کا سب سے زیادہ 24 گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔
یو ایس اوپن ٹینس میں نوواک جوکووچ نے 24 واں گرینڈ سلیم خطاب جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ سربیا کے سرکردہ کھلاڑی نوواک جوکووچ نے یو ایس اوپن 2023 کے مردوں کے سنگلزکے فائنل میں روس کے کھلاڑی Daniil Medvedev کو چھ-تین، سات-چھ، چھ-تین سے شکست دی۔ اِس جیت کے ساتھ 36 سالہ کھلاڑی جوکووچ نے 24 گریند سلیم خطاب اپنے نام کرنے کے ساتھMargaret Courts کی برابری کرلی ہے۔
کَل رات خواتین کے ڈبلز میں 16ویں سیڈ کی نیوزی لینڈ-کینیڈیائی جوڑی Erin Routiffe اور Gabriela Dabrowski نے بارہویں سیڈ کی جرمنی اور روس کی جوڑی Laura Siegemund اور Vera Zvonareva کو سات-چھ ، چھ-تین سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ اس سے پہلے کل امریکہ کی نوعمر ٹینس کھلاڑی Coco Gauff نے بیلاروس کی Aryana Sabalenka کو دوچھ، چھ تین، چھ دو سے ہراکر خواتین سنگلز کا اپنا پہلا خطاب جیت لیا۔