حیدرآباد (دکن فائلز) تلگودیشم سربراہ چندرا بابو نائیڈو کو آندھراپردیش اسکیل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اسکام معاملہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سدھارتھ لوتھرا چندرابابو نائیڈو کی پیروی کررہے ہیں۔ آج ان کا ایک ٹوئٹ وائرل ہوگیا۔ انہوں نے فارسی زبان میں ایک شعر ٹوئٹ کیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
ایڈوکیٹ سدھارتھ لوتھرا چندرا بابو کی ضمانت کےلئے کوشاں ہیں، لیکن آج ضمانت کی عرصی پر عدالت نے سماعت کو ملتوی کردیا، جس کے بعد سدھارتھ لوتھرا نے ایک دلچسپ ٹویٹ کیا۔
انہوں نے فارسی کا شعر ٹوئٹ کرکے اس کا ترجمہ انگریزی میں تحریر کیا ہے ’جب آپ سب کچھ آزما چکے ہیں.. انصاف نظر نہیں آ رہا ہے، تو تلوار نکالنا اور لڑنا صحیح ہے‘۔ اس طرح انہوں نے ایک سنسنی خیز ٹوئٹ کیا۔ لوتھرا نے جو گرو گوبند سنگھ کے تبصروں کو کوڈ کیا جو فارسی زبان میں تھا۔