ملک بھر میں جاری فرقہ پرستی کی آگ اب اجمیر درگاہ بھی پہنچ گئی ہے۔ راجستھان کے اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتیؒ کی پر ایک ہندو تنظیم دعویٰ کیا ہے۔
مہارانا پرتاپ سینا نامی تنظیم نے درگاہ کے مقام پر مندر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے درگاہ کا سروے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو خط لکھا ہے، جس کے بعد اجمیر درگاہ کی سیکوریٹی میں اضافہ کردیا دیا۔
اجمیر درگاہ سے متعلق نئے دعوے کے بعد اجمیر ضلع انتظامیہ چوکسی اختیار کئے ہوئے ہے تاہم درگاہ کی سیکوریٹی کو مزید سخت کردیا گیا اور علاقہ کا اعلیٰ حکام نے دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ بھی لیا ہے۔ درگاہ کے اطراف بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا۔
مہارانا پرتاپ سینا نامی تنظیم نے درگاہ کے مقام پر مندر ہونے جھوٹا دعویٰ کیا ہے جبکہ صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ پر نہ صرف مسلمان حاضری دیتے ہیں بلکہ ہندوؤں کی بڑی تعداد یہاں زیارت کے لیے آتی ہے۔ فرقہ پرست اب اس مقدس مقام کو جو قومی یکجہتی کی شاندار مثال ہے، نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ ایسے میں حکام کو ایسے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرنا چاہئے۔
Security beefed up at Ajmer dargah
Ajmer Sharif Dargah