حیدرآباد (دکن فائلز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ شاہین آفریدی کی شادی گذشتہ روز کراچی میں سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوئی۔
شاہد آفریدی کی بیٹی اَنشا کی شادی کی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شاہد آفریدی نے بیٹی کی رخصتی کی تصاویر شیئر کیں جس میں انشا اور شاہین بھی نظر آ رہے ہیں۔
شاہد آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں جذباتی انداز میں شعر لکھا کہ
’آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے،
‘رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے،
‘ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر،
امیدِ صبح نو اسے آئی ہے تھامنے‘