حیدرآباد (دکن فائلز) جھارکھنڈ کے لاتیہر علاقہ میں جموں ایکسپریس ٹرین میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جبکہ اس دوران فائرنگ اور خواتین کے ساتھ تدتمیزی بھی کی گئی۔ اس واقعہ میں متعدد مسافر زخمی بھی ہوئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دکیتی کی واردات گذشتہ روز رات دیر گئے پیش آئی۔ دکیتوں نے مسافرین کے لاکھوں روپئے لوٹ لئے اور انہیں شدید مارا پیٹا، متعدد مسافرین زخمی ہوگئے۔ دکیتی S-9 بوگی میں کی گئی جس کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے۔
संबलपुर से जम्मूतवी तक जाने वाली ट्रेन में रात में लूटपाट हुई है. यह घटना डालटनगंज और लातेहार स्टेशन के बीच हुई है. अपराधियों ने लाखों की लूटपाट की, यात्रियों से मारपीट कर जख्मी भी कर दिया. कई राउंड फायरिंग भी की गई #Jharkhand #TRAIN #railway #JharkhandNews #Latehar #Daltangunj pic.twitter.com/FhgFaasvkh
— Dhananjay Mandal (@dhananjaynews) September 24, 2023
ایک اور اطلاع کے مطابق واردات کے دوران 6 ڈاکوؤں نے تقریباً 10 راونڈ فائرنگ بھی کی۔ واردات کے فوری بعد پولیس اور ریلوے کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور ڈاکوؤں کے خلاف سخت کاروائی کا مسافرین کو تیقن دیا۔