جانا ریڈی کا بڑا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر جانا ریڈی نے اہم فیصلہ لیا ہے۔ جانا ریڈی نے انکشاف کیا کہ وہ اس بار اسمبلی انتخابات میں مقابلہ نہیں کریں گے بلکہ وہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے خاندان کا ایک فرد اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گا۔

آج جانا ریڈی نے اے آئی سی سی کے سربراہ ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی۔ کھرگے سے ملاقات کے بعد جانا ریڈی نے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق جانا ریڈی کے فرزند جے ویر ریڈی ناگرجنا ساگر اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑیں گے۔

جانا ریڈی نے ملکارجن کھرگے سے سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں تلنگانہ میں منعقد ہونے والے انتخابات سے متعلق کئی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جانا ریڈی نے کہا ’میں لوک سبھا انتخاب لڑوں گا‘

اپنا تبصرہ بھیجیں