دہلی میں تیز آندھی کا طوفان، جامع مسجد کا کلش ٹوٹ گیا، دو افراد ہلاک

دہلی میں تیز رفتار آندھی، بارش اور ژالہ باری کے باعث زندگی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ طوفانی بارش اور 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے آج شام دہلی میں تباہی مچا دی، درخت اکھڑ گئے اور ٹریفک نظام ٹھپ ہوگیا۔ شدید بارش کی وجہ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

شدید بارش کی وجہ سے تاریخی جامع مسجد کا کلش بھی ٹوٹ گیا اور اس کے علاوہ عمارت کے کچھ حصوں کو بھی بارش کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔
وسطی دہلی کے جامع مسجد کے علاقے میں ایک 50 سالہ شخص کی موت اس وقت ہوگئی جب پڑوسی کے گھر کی بالکونی کا ایک حصہ تیز ہوا کے دوران اس پر گر گیا جب وہ اپنی رہائش گاہ کے باہر کھڑا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ شمالی دہلی کے انگوری باغ علاقے میں، ایک 65 سالہ بے گھر شخص جس کی شناخت بصیر بابا کے نام سے ہوئی ہے، پیپل کا درخت گرنے سے اس کی موت ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق 2018 کے بعد دہلی میں اتنی شدید بارش ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں