سماجی رابطہ کی سائٹ فیس بک غزہ میں اسرائیلی مظالم دکھانے والے پیجز بند کرنے لگا۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے اور اب تک ہزاروں ٹن بارود غزہ پر گرا چکا ہے۔ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہوگئی۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ سے نقل مکانی کرنیوالے فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 70 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔
وہیں دوسری جانب فیس بک نے اسرائیلی دباؤ میں آ کر غزہ پر صہیونی مظالم سے آگاہ کرنے والے بیچز بند کرنا شروع کردیے ہیں۔ غزہ سمیت ارض فلسطین کی خبریں دینے والی نیوز ایجنسی قدس نیوز نیٹ ورک کا فیس بک پیج بند کردیا گیا ہے۔ قدس نیوز نیٹ ورک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے میٹا کی جانب سے فیس بک پیج بند کرنے کی تصدیق کی اور فیس بک کے اقدام کی مذمت بھی کی ہے۔
Quds News Network condemns Meta's complete alignment with the Israeli occupation government and its continuous targeting and restriction of the Palestinian content.
This has culminated in the removal of the English and Arabic pages of Quds News Network on Facebook, the largest… pic.twitter.com/LF3A7UCva5
— Quds News Network (@QudsNen) October 14, 2023
فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام جیسے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی ”میٹا“ نے اسرائیل کی درخواست پر فلسطینی نیوز پلیٹ فارم ”قدس نیوز نیٹ ورک“ کا ایک کروڑ فالوورز والا فیس بک پیج ختم کردیا۔ قدس نیوز نیٹ ورک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری ایک پیغام میں میٹا کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ ’قدس نیوز نیٹ ورک میٹا کے اسرائیلی قابض حکومت کے ساتھ مکمل اتحاد اور فلسطینی مواد کو مسلسل نشانہ بنانے اور پابندیوں کی مذمت کرتا ہے۔ جس کے نتیجے میں فیس بک پر قدس نیوز نیٹ ورک کے انگریزی اور عربی پیجز ختم کردیے گئے ہیں، جو کہ 10 ملین سے زیادہ فالوورز کے ساتھ فلسطین کے سب سے بڑے نیوز پیجز ہیں۔ یہ نیٹ ورک مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں کام کر رہا ہے۔‘