بدقسمت فلسطینی ماں جو شیرخوار بیٹی کی شہادت سے پہلے اسے دودھ بھی نہ دے سکی (انتہائی دردناک و تکلیف دہ ویڈیو)

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں گذشتہ دس روز سے اسرائیل کی طرف سے بپا کی گئی قیامت کے نیتجےمیں ہر طرف المیہ اور تباہی کی داستانیں بکھری ہوئی ہیں۔ مسلسل ہونے والی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے مارے جا رہے ہیں۔

ان المنارک مناظر میں ایک ویڈیو میں ایک ایسی ماں کو دکھایا گیا جس نے غزہ کے ایک ہسپتال میں روتے ہوئے بمباری میں اپنے دو بچوں کو کھو دیا۔ ماں اپنے بڑے بیٹے کے جسد خاکی کے ساتھ نمودار ہوئی۔ اس کے بعد روتے ہوئے گلے لگا لیا۔ اس نے بعد وہ اپنی چھوٹی بیٹی کی لاش کی طرف بڑھی۔ اس کا خیال تھا کہ بچی زندہ ہے۔ وہ اسے دودھ پلانے کے لیےآگے بڑھی اوراسے بیدار کرنےلگی،مگر وہ ہمیشہ کے لیے سوچ چکی تھی۔

جب اسے اندازہ ہوا کہ بچی بھی شہید ہوچکی ہےتو وہ صدمے سے نڈھال ہوگئی۔ اس کی زبان سے ایک ہی بات جاری تھی’ میری بچی کو اٹھاؤ’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں