حیدرآباد (دکن فائلز) سابق کرکٹر اظہر الدین کے خلاف ناقابل ضمانت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اپل پولیس نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے سی ای او سنیل کی جانب سے کی گئی شکایت کے بعد مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ شکایت میں اپل اسٹیڈیم میں مختلف آلات کی خریداری میں کروڑوں کے گول مال کا الزام عائد کیا گیا۔
سی ای او کی شکایت کے مطابق آگ بجھانے کے آلات، کرکٹ بالز، کرسیاں اور جم کے آلات سمیت مختلف آلات کی خریداری میں بے ضابطگیاں ہوئیں۔ اظہر الدین کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 406، 409، 420، 465، 467، 471، 120 (بی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ ایک خصوصی انکوائری کمیٹی نے 2019-2022 کے درمیان ایچ سی اے کے صدر کے طور پر اظہر کے دور میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی تھی۔
Load/Hide Comments