سعودی اور اسرائیل کے درمیان امریکہ کی ثالثی سے ’امن معاہدہ‘ متوقع


سعودی عرب اور امریکا کے درمیان جلد ہی امن معاہد ہ طے پانے کی توقع ہے جس کے لیے امریکہ اور دیگر عرب ممالک کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ عرب ممالک سے تعلقات کی بحالی کے بعد اب امریکہ نے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے کرانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔

عرب ممالک بھی سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لیپید نے کہا کہ سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی ہمارے مفاد میں ہے۔ ابراہیمی کا طویل المدتی ہدف یہ بھی تھا کہ خلیجی ممالک سے تعلقات کی بحالی کے بعد سعودی عرب سے بھی معاہدہ کیا جائے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم امریکہ اور عرب ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور یہ مشترکہ کاوشیں جلد ہی کسی مثبت نتیجے تک پہنچ جائیں گی۔

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان جلد ہی امن معاہد طے پانے کی توقع ہے جس کے لیے امریکا اور عرب ممالک کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں