ملکہ برطانیہ کے اقتدار کی ’پلاٹینم جوبلی‘، تقاریب کا آغاز


برطانیہ میں شدید مہنگائی اور بادشاہت کے مستقبل سے متعلق شکوک و شبہات کے باوجود برطانوی شہری ملکہ الزبتھ دوئم کے اقتدار کے 70 برس پورے ہونے کا جشن منارہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ملک میں 1970 کے بعد پہلی مرتبہ مہنگائی میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ ایسے میں چار روزہ پلاٹینم جوبلی تقریبات کو مہنگائی کے احساس سے عارضی چھٹکارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اس دوران شہزادہ چارلس اپنی والدہ کی متعدد ذمہ داریاں قبول کریں گے۔ ایسے میں یہ سوچ بھی موجود ہے کہ برطانوی تاریخ میں شاید پہلی یا آخری مرتبہ شاہی اقتدار کی پلاٹینم جوبلی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔

ملکہ برطانیہ اپنے اقتدار کے دوران متعدد خاندانی مسائل سے نبردآزما رہیں۔ ان کے صاحبزادے شہزادہ چارلس کی شہزادی ڈیانا سے علیحدگی اور گزشتہ برس شوہر شہزادہ فلپ کا 99 برس کی عمر میں انتقال ان مسائل میں نمایاں رہے۔ اسی دوران بادشاہت میں متعدد جدتیں متعارف کرائی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں