کوٹھی ویمنس کالج کو تلنگانہ ویمنس یونیورسٹی میں تبدیل کردیا گیا


کوٹھی ویمنس کالج کو ویمنس یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا تلنگانہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔

تلنگانہ حکومت نے ویمنس کالج کو آئندہ تعلیمی سال سے ویمنس یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوٹھی وینمنس کالج 98 سالوں سے عثمانیہ یونیورسٹی سے ملحقہ تھا اب اسے یونیورسٹی کا اسٹیٹس دیا گیا ہے۔ تلنگانہ کی یہ پہلی ویمنس یونیورسٹی ہوگی جبکہ متحدہ آندھرا پردیش میں پدماوتی ویمنس یونیورسٹی قائم کی گئی تھی جو اب ریاست آندھرا پردیش کا حصہ ہے۔

تلنگانہ حکومت نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ کوٹھی ویمنس کالج کو یونیورسٹی میں اپ گریڈ کیا جائے گا، اس وعدہ کو پورا کرتے ہوئے حکومت نے کوٹھی ویمنس کالج کو ویمنس یونیورسٹی میں اپ گریڈ کرنے کے سلسلہ میں احکامات جاری کئے ہیں۔

تلنگانہ ویمنس یونیورسٹی کے لیے بہت جلد وی سی کا تقرر بھی کیا جائے گا جبکہ ویمنس یونیورسٹی کے تحت کالجز اور کورسز کا بھی عنقریب اعلان کیا جائے گا۔

کوٹھی ویمنس کالج 40 ایکڑ اراضی پر محیط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں