ٹیم انڈیا کے اسٹار آل راؤنڈر دیپک چہر، شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ شادی کے موقع پر لی گئی خوشگوار تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز دیپک چہر، یکم جون 2022 کو آگرہ میں اپنی منگیتر جیا بھردواج کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ آگرہ کے فتح آباد روڈ پر واقع جے پی پیلس میں شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس سے قبل 31 مئی 2022 کو ہلدی-مہندی کی رسم انجام دی گئی اور سنگیت تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
دیپک چہر ٹیم انڈیا کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی ہیں۔ دیپک چاہر کو آئی سی سی کی جانب سے ‘ٹی 20 پرفارمنس آف دی ایئر’ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 7 رنز کے عوض 6 وکٹیں لے کر ایک زبردست ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ وہ آئی پی ایل (انڈین پریمیئر لیگ) میں ‘چنئی سپر کنگز’ کے لیے کھیلتا ہے۔ ان کا پورا نام ‘دیپک لوکندر سنگھ چاہر’ ہے۔ چہر ایک آل راؤنڈر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔