گجرات میں اسمبلی انتخابات سے قبل ہاردک پٹیل نے بی جے پی کا دامن تھام لیا


گجرات کے پاٹیدار رہنما ہاردک پٹیل نے بالآخر بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہاتھ تھام ہی لیا۔ انہوں نے آج احمدآباد میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں سینئر رہنماوں کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر سینئر رہنما نتن پٹیل اور پارٹی گجرات صدر سی آر پاٹل نے ان کا پارٹی میں استقبال کیا۔

کچھ روز قبل ہاردک پٹیل نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے پارٹی کو چھوڑ دیا تھا۔ گجرات میں جاریہ سال کے اواخر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ 2015 میں شروع کی گئی پاٹیدار ریزرویشن تحریک کے بعد ہاردک پٹیل سرخیوں میں آئے تھے۔ انہوں نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات سے قبل مارچ 2019 میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اور انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں