کانگریس صدر سونیا گاندھی ک کے کورونا متاثر ہونے کے بعد اب پرینکا گاندھی کی کوویڈ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ گذشتہ جمعرات کو رندیپ سنگھ سرجے والا نے اطلاع دی تھی کہ سونیا گاندھی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔
تازہ اطلاع کے مطابق کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔ آج پرینکا گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا کہ پارٹی سربراہ سونیا گاندھی کے انفیکشن سے متاثر ہونے ایک روز بعد انہوں نے بھی کوویڈ رپورٹ کو مثبت پایا ہے‘۔
ٹویٹ میں، پرینکا نے کہاکہ ’ہلکی علامات کے بعد میری کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ تمام پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ میں ان لوگوں سے درخواست کروں گی جو میرے ساتھ رابطے میں آئے تھے، وہ تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں‘۔