حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ انتخابات کےلئے سیاسی سرگرمیاں زوروں پر ہیں۔ بی جے پی نے آج ایک شادی کا رقعہ جاری کیا جس میں بی آر ایس اور کانگریس کی شادی کےلئے اسدالدین اویسی کو قاضی بتایا گیا اور کارڈ میں صدر مجلس کا کارٹون بھی شائع کیا گیا۔
Telangana mein @narendramodi ki photo ab kaam nahi kar rahi hai! pic.twitter.com/dujbJ96MnI
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) November 11, 2023
بی جے پی کے رقعہ پر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کارڈ پر میری فوٹو لگائی گئی کیونکہ تلنگانہ میں میں مودی کی فوٹو کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ لوگوں نے انہیں نکاردیا۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’اس عمر میں شادی کے کارڈ پر میری تصویر لگائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میری تصویر کی جگہ کسی غیرشادی شدہ شخص کی تصویر لگانی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ تللنگان انتخابات میں فائدہ حاصل کرنے کےلئے میری فوٹو استعمال کی جارہی ہے کیونکہ اب مودی کی تصویر کا کوئی اثر نہیں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اگر میں قاض ہوں تو سخت فیصلے لوں گا‘۔