کریم نگر کی ایک خاتون نے تلنگانہ میں بی جے پی کے صدر اور کریم نگر سے ایم پی بنڈی سنجے پر اپنی سخت برہمی ظاہر کی ہے۔ خاتون نے ایک ویڈیو بناکر رکن پارلیمنٹ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔
one of karimnagar lady request to our #karimnagar mp
A small message pic.twitter.com/3RcUbfjlj4— Karimnagar Smart City Updates (@KarimnagarSmart) June 4, 2022
برہم خاتون نے کریمنگر رکن پارلیمنٹ کی جانب سے علاقہ میں کئے گئے ترقیاتی کاموں پر سوال اٹھائے۔ خاتون نے ایک ویڈیو بنار بتایا کہ تیگالا گَٹّو پَلّے ریلوے بریج پر روزانہ لوگوں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ریلوے گیٹ کو متعدد مرتبہ بند کیا جاتا ہے جس سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ویڈیو میں خاتون نے بتایاکہ گیٹ بند ہونے پر دھوپ میں سڑک پر گیٹ کھلنے کے انتظار کرنا پڑتاہے اور بیس منٹ تک لوگ پریشانی کے عالم میں ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں۔ خاتون نے ویڈیو بناکر اس مسئلہ کو بندی سنجے کے سامنے رکھا ہے۔
خاتون نے ویڈیو میں دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بنڈی سنجے مسجدوں کی کھدائی کرنے اور فرقہ وارانہ منافرت پیدا کرنے سے باز آجائیں، اور ترقی کے کاموں پر توجہ دیں تاکہ کریمنگر کے عوام کو کو تھوڑی بہت راحت مل سکے۔
ویڈیو میں خاتون نے بتایا کہ کریم نگر کے ایم پی بن جانے کے بعد بنڈی سنجے نے عوامی فلاح کا کوئی کام نہیں کیا ہے۔ ریلوے بریج کے تعمیراتی کاموں کا آغاز بھی سابق ایم پی کے ہاتھوں ہوا تھا لیکن بنڈی سنجے نے اس میں کوئی پیشرفت کرانے کی زحمت نہیں کی ۔۔