افغان فورسز کو ہندوستان میں تربیت کےلیے بھیجا جاسکتا ہے: طالبان

افغانستان کے وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ دفاعی تعلقات رکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے پر زور دیا۔

اطلاعات کے مطابق طالبان کے بانی ملا محمد عمر کے فرزند ملا یعقوب نے کہا اگر دونوں حکومتوں کے درمیان تعلقات معمول پرآتے ہیں تو افغان سیکیورٹی فورسز کو تربیت کیلئے ہندوستان بھیجنے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت سے کابل میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے اور طالبان سفیر کو نئی دہلی میں افغان سفارت خانہ سنبھالنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

ملا یعقوب نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوستان اپنے سفارتی عملے کو افغانستان واپس بھیجتا ہے تو افغان حکومت ہر طرح کی حفاظتی ضمانت دینے کےلیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی طالبان حکومت دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں