پرینکا گاندھی اور عام آدمی پارٹی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم مودی سے متعلق غلط بیان کا الزام

حیدرآباد (دکن فائلز) الیکشن کمیشن نے آج کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا کو وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں مبینہ طور پر غیر تصدیق شدہ و غلط بیانات دینے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا۔ وہیں کمیشن نے عام آدمی پارٹی کو بھی اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر وزیراعظم کے خلاف مبینہ توہین آمیز ریمارکس کے لئے اسی طرح کا ایک نوٹس جاری کیا ہے۔

بی جے پی کی جانب سے اس سلسلہ میں شکایت کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ پرینکا گاندھی نے مدھیہ پردیش میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کے خلاف “جھوٹے” اور “غیر تصدیق شدہ” بیانات دیے ہیں۔ شکایت کے بعد کمیشن نے پرینکا گاندھی سے جمعرات کی شام 8 بجے تک اپنے بیان کی وضاحت کرنے کو کہا۔

اسی طرح AAP کو ایک وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا اور پارٹی سے جمعرات تک ماڈل کوڈ کی خلاف ورزی کے الزام کا جواب دینے کو کہا گیا۔

بی جے پی نے 10 نومبر کو الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا اور پی ایم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر “انتہائی ناقابل قبول” اور “غیر اخلاقی” ویڈیو کلپس اور ریمارکس پوسٹ کرنے پر AAP کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں