پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر کرکٹر بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا اور لکھا کہ تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنا مشکل تھا لیکن یہی درست وقت ہے۔

بابر اعظم نے لکھا کہ بطور کھلاڑی پاکستان کےلئے کھیلتا رہوں گا، پی سی بی نے جو مواقع دیے اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے تجربے کی بنیاد پر نئے کپتان کا ساتھ دوں گا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کو اکتوبر 2019 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی، وہ چار سال تک تینوں فارمیٹ کے کپتان رہے، 43 ون ڈے میچز میں قیادت کی اور 26 جیتے، 15 ہارے۔ بابر کی قیادت میں 20 ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے 10 جیتے، 6 ہارے، 4 ڈرا ہے، ٹی 20 میں بابر پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں