امت شاہ پر سبرامنیم سوامی کی سخت تنقید، داخلہ کے بجائے وزارت کھیل کی ذمہ داری دینے کا مشورہ

بی جے پی کے سینئر رہنما و سابق مرکزی وزیر سبرامنیم سوامی نے جموں و کشمیر میں ہندوؤں کے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔

سوامی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’جموں و کشمیر میں صدر راج نافذ ہے اور وہاں ہر روز کشمیری ہندو کا قتل کیا جارہا ہے، ایسے میں امت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جانا چاہئے۔ شاہ کو ہوم کے بجائے وزارت کھیل کی ذمہ داری دی جا سکتی ہے کیونکہ وہ ان دنوں کرکٹ میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ کشمیری پنڈتوں کو ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جس کے بعد وزیر اعظم کے خصوصی بحالی پیکیج کے تحت تعینات کشمیری پنڈت ملازمین اور دوسری ریاستوں سے آئے ہندو ملازمین میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں