عثمانیہ یونیورسٹی نے سیول سروس کی مفت کوچنگ کے لیے درخواستیں طلب کی، منتخب امیداواروں کو چار ماہ کی انتہائی معیاری تربیت دی جائے گی

حیدرآباد (دکن فائلز) عالمی شہرت یافتہ عثمانیہ یونیورسٹی کی سیول سروس اکیڈمی نے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں تاکہ UPSC کے ذریعہ منعقد ہونے والے باوقار سیول سروسز پریلمس امتحان کے لئے مفت کوچنگ فراہم کی جاسکے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ یو پی ایس سی سیول سروس (پریلم) کے لیے مفت تربیت دی جائے گی۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے تحت پی جی، پی ایچ ڈی کرنے والا کوئی بھی طالب علم درخواست دینے کا اہل ہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن میں کہاکہ جو لوگ دلچسپی رکھتے ہیں وہ 2 دسمبر تک اپنی درخواست داخل کرسکتے ہیں۔

عثمانیہ یونیورسٹی کے تحت چل رہے کیمپس کالجس، سکندرآباد، سیف آباد پی جی کالجس اور نظام کالج میں زیر تعلیم او یو پی ایچ ڈی طلباء، پی جی طلباء مفت UPSC سول سروس (پریلمس) کوچنگ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ یونیورسٹی کی سیول سروس اکیڈمی نے کل 100 نشستوں کےلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ منتخب امیدواروں کو ساڑھے چار ماہ کی انتہائی معیاری تربیت دی جاتی ہے۔ امیدواروں کا انتخاب ڈگری کے نمبروں، پی جی کے داخلے میں حاصل کردہ رینک، ریزرویشن کے اصول کے علاوہ دیگر بنیادوں پر کیا جائے گا۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو OU کی ویب سائٹ میں درج درخواست فارم کو بھرنا ہوگا اور متعلقہ سرٹیفکیٹ کی کاپیاں OU سول سروسز اکیڈمی کے دفتر میں جمع کرانی ہوں گی۔ آف لائن درخواستیں 2 دسمبر 2023 تک داخل کی جاسکتی ہیں۔ مکمل تفصیلات کےلئے ویب سائٹ پر آفیشل نوٹیفکیشن کا جائزہ لیا جاسکتا ہے یا فون نمبر 8331041332 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں