حیدرآباد (دکن فائلز) ترنمول کانگریس کے رہنما کیرتی آزاد نے وزیراعظم نریندر مودی کے ٹیم انڈیا کے ڈریسنگ روم میں داخل ہونے پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈریسنگ روم کسی بھی ٹیم کا اہم و مقدس مقام ہے جبکہ آئی سی سی اصولوں کے مطابق کھلاڑیوں اور مددگار کے علاوہ کسی کو بھی ڈریسنگ روم میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ کیرتی آزاد نے نریندر مودی کے ٹیم انڈیا کے ڈریسنگ روم میں جانے کو لیکر سخت اعتراض جتایا۔
The dressing room is the
sanctum sanctorum of any
team. @ICC does not allow anybody
to enter these rooms apart
from the players and the
support staff.PM of India should have met
the team outside the dressing
room in the private visitors
area.I say this as a…
— Kirti Azad (@KirtiAzaad) November 21, 2023
واضح رہے کہ ورلڈکپ فائنل میں ٹیم انڈیا کی ہار کے بعد وزیراعظم مودی ڈریسنگ روم میں جاکر ہندوستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اپوزیشن کی جانب سے اس معاملہ پر وزیراعظم مودی کی تنقید کی جارہی ہے۔
1983 ورلڈ کپ جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ رہے سابق کرکٹر آزاد نے نریندر مودی کے ورلڈ کپ فائنل کے بعد ڈریسنگ روم کے اندر کھلاڑیوں کو تسلی دینے پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو ڈریسنگ روم میں جانے کے بجائے ٹیم سے پرائیویٹ وزیٹرز ایریا میں ملنا چاہیے تھا۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’میں یہ بات بطور سیاستدان نہیں بطور کھلاڑی کہہ رہا ہوں، کیا مودی اپنے حامیوں کو ان بیڈ روم، ڈریسنگ روم یا بیت الخلا میں آنے اور تسلی دینے یا مبارکباد دینے کی اجازت دیں گے؟