بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف دنیا بھر میں خاص کر عرب ممالک میں زبردست احتجاج کیا جارہا ہے، بھارت کی شبہہ بری طرح متاثر ہورہی ہے۔
متعدد عرب ممالک میں ہندوستانی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے مشہور تاجر یمنی شیخ علی الجمال نے ہندوستانی اشیا کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تمام ہندو ملازمین کو بھی برطرف کردیا ہے۔
شیخ علی الجمال نے ٹوئٹ کیا کہ ’میں نے تمام ہندو ملازمین کو کام سے نکال دیا، انہیں واپسی کا ٹکٹ اور سارا بقایا ادا کردیا گیا‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے بھارت کی تمام اشیا کی خرید و فروخت کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یہ ناموس رسالتﷺ کی خاطر میرا یہ اقدام ایمان کا آخری درجہ ہے‘۔
Arab world starts ‘boycott’ Indian products campaign