Nupur Sharma, journalist Saba Naqvi among several booked for allegedly offensive social media posts
دہلی پولیس نے مذہبی جذبات کو بھڑکانے اور دو فرقوں کے درمیان منافرت پھیلانے کے الزام میں 8 افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا ہے۔
دہلی پولیس نے حیدرآباد کے رکن پارلیمان بیرسٹر اسدالدین اویسی، سابق بی جے پی ترجمان نوپور شرما، سابق بی جے پی رہنما نوین کمار جندال، صحافی صبا نقوی، ہندو مہاسبھا کی پوجا شکون پانڈے، راجستھان کے مولانا مفتی ندیم اور پیس پارٹی کے ترجمان شاداب چوہان کے خلاف سوشیل میڈیا کے ذریعہ منافرت پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی آر میں عبدالرحمان، گلزار انصاری اور انیل کمار مینا کے نام بھی شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ انٹیلی جنس فیوژن اینڈ اسٹریٹجک آپریشنز (IFSO) یونٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر نگرانی رکھی جارہی ہے۔ ڈی سی پی کے پی ایس ملہوترا نے کہابتایا کہ ’ان لوگوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کاروائی کی جائے گی جو نفرت پر مبنی پیغامات پھیلارہے ہیں جس سے لااینڈ آرڈر کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ نوپور شرما کو دھمکیاں ملنے کے بعد دہلی پولیس نے سابق بی جے پی ترجمان کو سیکوریٹی فراہم کی ہے۔
Prophet row: Delhi Police files FIRs against Nupur Sharma, Naveen Jindal, Saba Naqvi and others