ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جبکہ تلنگانہ میں بھی یہ وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔
تلنگانہ میں محکمہ صحت کے ڈائرکٹر سرینواس راؤ نے عوام کو ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے ریاست میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا کہ گزشتہ ہفتہ 355 کیسز درج کئے گئے تھے تاہم اس ہفتہ 555 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران کیسز کی تعداد میں تقریباً 56 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
انہوں نے چوتھی لہر کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 36 ہزار سے زیادہ ہے، وہیں تلنگانہ میں یہ تعداد 811 ہے۔ تاہم صرف دو مریضوں کو ہی خانگی اسپتال میں داخل کرایا گیا اور گذشتہ دو ماہ سے صفر اموات درج کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ صرف 3 دنوں کے دوران ایک سو سے زیادہ کیسز درج کئے گئے جو گذشتہ ڈھائی ماہ میں یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔