عالم اسلام کی معروف شخصیت علامہ یوسف القرضاوی نے قطر میں نماز جمعہ سے قبل خطبہ دیتے ہوئے حضور اکرمﷺ کی شان اقدس میں گستاخی سے متعلق کہا کہ ’’اس جرم کے بارے میں امت کا کیا موقف ہونا چاہیے کہ ان کے مقدسات اور ان کے نبی اور رسول ﷺ پر زبان درازی کی جائے۔ سب سے پہلے تو امت اس پر اپنے غصے کا اظہار کرے، اس کے خلاف اٹھ کھڑی ہو اور اپنے رب، دین، قرآن اور رسول کی حمایت میں اپنے غصے کا اظہار کرے اور اعلان کرے کہ وہ اس جرم کو کسی بھی حال میں برداشت نہیں کریں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ایسے موقعوں پر غصہ کرنا فضیلت ہے بلکہ یہ ہماری فریضہ بھی ہے۔ محمد صلی اللہ علیہ کی توہین کسی بھی حال میں قبول نہیں کر سکتی، یہ ایک بڑا جرم ہے‘۔
واضح رہے کہ شان رسالت میں گستاخی کے خلاف عالم اسلام میں گذشتہ روز زبردست احتجاج کیا گیا، وہیں بھارت میں بھی متعدد ریاستوں میں مسلمانوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کرکے گستاخ نوپور شرما، جندال و دیگر کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔