حیدرآباد (دکن فائلز) اسرو نے آج ایک اور تاریخ رقم کی ہے۔ آج ہندوستان کا پہلا سورج مشن آدتیہ ایل 1 اپنی منزل پر پہنچ گیا ہے۔ شمسی مطالعے کیلئے بھیجا گیا ہندوستان کا پہلا سیٹلائٹ Aditya L-1 آج تیسرے پہر چار بجے اپنے مقررہ مدار میں پہنچنے والا ہے۔ اِس سے پہلے ہندوستانی خلائی تحقیق سے متعلق تنظیم ISRO کے چیئرمین ایس سومناتھ نے کہا تھا کہ آدتیہ ایل1- چھ جنوری، یعنی آج اپنے L-1 پوائنٹ پر پہنچے گا اور ہم اِس سلسلے میں حتمی کارروائی کررہے ہیں۔ آدتیہ ایل1- زمین سے تقریباً 15 لاکھ کلو میٹر دور اپنی مقررہ جگہ پر پہنچے گا۔
آدتیہ ایل 1 کو سورج-ارتھ لگرینج پوائنٹ 1 کے گرد ایک کورونل مدار میں رکھا جائے گا۔ ادتیہ کو لگرینج پوائنٹ 1 کے گرد ہالو مدار میں رکھنے کا کام آج کیا جائے گا۔ ایل 1 خلا میں وہ جگہ ہے جہاں سورج اور زمین کی کشش ثقل ایک جیسی ہے۔ دتیہ ایل 1 مشن ستمبر میں شروع کیا گیا تھا۔ آدتیہ ایل 1 کو پی ایس ایل وی-سی 57 پر 2 ستمبر کو لانچ کیا گیا تھا۔ 110 دن کے ٹرانزٹ کے ایک سلسلے کے بعد، خلائی جہاز اب ہالو کے مدار میں اپنے آخری سفر کے لیے تیار ہے۔
اِس سیٹلائٹ کو ستمبر کی 2 تاریخ کو سری ہری کوٹہ سے داغا گیا تھا۔ اگلے پانچ سال تک اِس کے وہاں رہنے کی امید ہے۔ ISRO کے سربراہ ایس-سومناتھ نے یہ بھی بتایا کہ آدتیہ ایل1- اپنی مقررہ جگہ پر پہنچنے کے بعد سورج اور زمین کے گرد چکر لگائے گا۔ آدتیہ ایل1- اپنی مقررہ جگہ سے سورج گرہن کے دوران بھی لگاتار اُس پر نظر رکھ سکے گا اور سائنسی جائزے کا کام انجام دے گا۔