حیدرآباد میں راج بھون کے قریب کانگریس کا پرتشدد احتجاج، متعدد رہنما گرفتار

نیشنل ہیرالڈ سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ معاملہ کی تحقیقات کے چلتے کانگریس رہنما راہل گاندھی کی ای ڈی میں طلبی کو لیکر کانگریس کارکنوں میں غصہ ہے۔

ملک بھر میں کانگریس کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ تلنگانہ کے حیدرآباد میں پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے کیا جارہا احتجاج آج پرتشدد ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق احتجاج کے دوران کانگریس کے کارکنوں نے کچھ بسوں کو نشانہ بنایا۔ تلنگانہ کانگریس کے رہنما و کارکنان نے آج راج بھون کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر پولیس کے بھاری بندوبست دیکھے گئے تاہم کانگریس کارکنوں کی بڑی تعداد راج بھون کی جانب بڑھنے لگی جسے پولیس نے روک دیا۔ کانگریس کے ارکان مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ کانگریس ارکان نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس اور بی جے پی مل کر کام کررہے۔ اس دوران احتجاجی مظاہرہ تشدد کا رخ اختیار کرگیا۔ خیریت آباد چوراستہ پر ایک بائیک کو آگ لگادی گئی اور آر ٹی سی بس کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے کانگریس کے متعدد قائدین بشمول ریونت ریڈی، بھٹی وکرامارکا، جگاریڈی، سریدھر بابو، گیتا ریڈی اور انجن کمار کو بھی گرفتار کرلیا۔ کانگریس کے احتجاجی مظاہرے سے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ اس موقع پر خیریت آباد کا علاقہ میں کافی ہلچل دیکھی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں