پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کرلی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شعیب ملک نے پوسٹ شیئر کر کے اپنی شادی کا اعلان کیا ہے۔
– Alhamdullilah ♥️
"And We created you in pairs" وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا pic.twitter.com/nPzKYYvTcV
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) January 20, 2024
شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ شعیب ملک نے پوسٹ کے کیپشن میں اللّٰہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’الحمد للّٰہ‘ لکھا اور ساتھ میں قرآنی آیت بھی شیئر کی ہے۔