مہاراشٹرا کی مہا وکاس اگاڑی حکومت پر خطرے کے بادل، شیوسینا کے متعدد ارکان اسمبلی گجرات پہنچ گئے، بی جے پی میں شمولیت کا خدشہ

مہاراشٹر کے وزیر ایکناتھ شنڈے کے علاوہ شیوسینا کے متعدد ارکان اسمبلی گجرات کے سورت میں بی جے پی رہنماؤں کے رابطے میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ تمام ارکان پارٹی کے ساتھ بغاوت کرسکتے ہیں جبکہ فی الحال یہ سورت کی ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شیو سینا کے وزیر ایکناتھ شندے کم از کم 12 ارکان اسمبلی کے ہمراہ گجرات میں ہیں۔ اسی دوران شیوسینا رہنما سنجے راوت نے بتایا کہ “مہا وکاس اگھاڑی اتحاد حکومت کو گرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں”۔ انہوں نے کہاکہ “بی جے پی کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ مہاراشٹر، راجستھان اور مدھیہ پردیش سے بہت مختلف ہے۔” انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ کچھ ارکان اسمبلی رابطہ میں نہیں ہے وہیں انہوں نے اس بات کی بھی توقع ظاہر کی کہ تمام ایم ایل ایز واپس پارٹی میں آجائیں گے اور سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا‘۔

بی جے پی کے ایک ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ مہاراشٹر میں قائد حزب اختلاف دیویندر فڑنویس دہلی روانہ ہو گئے ہیں جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں جاری ہے کہ مہاراشٹرا میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے اور مہاوکاس اگاڑی اتحاد حکومت پر خطرے کے بادل منڈلارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں