گیانواپی معاملہ میں سروے کا حکم دینے والے جج کا تبادلہ

اس سے پہلے سول جج (سینئر ڈویژن) روی کمار دیواکر کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔ جج دیواکر نے اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم)، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اور پولس کمشنر وارانسی کو خط لکھ کر موصول ہونے والی دھمکی کی اطلاع دی تھی۔
گیانواپی مسجد کیس کی سماعت کرتے ہوئے سروے کا حکم دینے والے جج روی کمار دیواکر کا تبادلہ کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سینئر ڈویژن سول جج روی کمار دیواکر کا تبادلہ کرکے انہیں بریلی بھیج دیا گیا۔ اس سال الہ آباد ہائی کورٹ کی ٹرانسفر لسٹ کے مطابق 121 سول ججز کا تبادلہ کیا گیا جبکہ اس میں روی کمار دیواکر کا نام بھی شامل ہے۔

روی کمار دیواکر گیانواپی مسجد کیس کی سماعت کر رہے تھے تاہم سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سماعت کو ڈسٹرکٹ جج منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ روی کمار دیواکر نے متنازعہ احاطے کے سروے کےلیے کمیشن کا حکم دیا تھا اور کمیشن کے سروے کے آخری روز گیان واپی مسجد کے حوض سے مبینہ طور پر شیولنگ ملنے کا دعویٰ کیا گیا تھا جبکہ مسجد انتطامیہ نے بتایا کہ یہ فوارا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں