جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے۔
غلام نبی آزاد نے ٹوئٹ کے ذریعہ اطلاع دی کہ ان کا کورونا ٹسٹ مثبت پایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت قرنطینہ میں ہوں۔
واضح رہے کہ غلام نبی آزاد دوسری مرتبہ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس قبل وہ 2020 میں بھی کورونا کا شکار ہوئے تھے۔