جھارکھنڈ کے سابق گورنر اور قبائلی رہنما دروپدی مرمو آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کی امیدوار ہوں گی۔ اس بات کا اعلان آج بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا نے کیا۔
جے پی نڈا نے کہا کہ “پہلی بار ایک قبائلی خاتون امیدوار کو ترجیح دی گئی۔ ہم آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے دروپدی مرمو کو این ڈی اے کا امیدوار بنانے کا اعلان کرتے ہیں‘‘۔
انہوں نے مزید کہاکہ قبل ازیں بی جے پی پارلیمانی بورڈ نے صدارتی امیدوار کے لیے 20 ناموں پر تبادلہ خیال کیا تاہم بعد میں ایک قبائلی خاتون کو امیدوار بنانے کافیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ یشونت سنہا کو صدارتی انتخابات کے لیے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار نامز کئے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی بی جے پی نے اپنے امیدوار کا اعلان کیا۔ سنہا اٹل بہاری واجپائی کی قیادت این ڈی اے حکومت میں مرکزی وزیر رہ چکے ہیں۔