لندن کے کنگس کالج میں منعقدہ ایک پروگرام میں سپریم کورٹ کے جسٹس بی وائی چندر چوڑ پر سخت سوالات کی بوچھار کی گئی۔ سمینار کے دوران ان سے ہندوستان میں مخالف مسلم کاروائیوں سے متعلق دریافت کیا گیا۔
سمینار کے دوران جسٹس چندرچوڑ سے بلڈوزر کاروائی، حجاب تنازعہ، آرٹیکل 370 کی منسوخی، بابری مسجد کے علاوہ مسلمانوں کے ساتھ سلوک سے متعلق سوالات کئے گئے۔ بیشتر سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملہ عدالت میں زیر دوراں ہے جبکہ وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا اور سوشیل میڈیا کے رول پر سخت تنقید کی۔
اس واقعہ کو گودی و فرقہ پرست میڈیا کی جانب سے یکسر نظرانداز کردیا گیا۔ تاہم کچھ سوشیل میڈیا کی جانب سے اس معاملہ پر رپورٹ تیار کی گئی۔
لندن میں منعقدہ سمینار سے متعلق ویڈیو ضرور دیکھیں::
https://www.youtube.com/watch?v=PSYPuzE65_o
———–