امریکی قانون ساز الہان عمر نے کانگریس میں ایک قرارداد پیش کی جس میں محکہ خارجہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی کرنے والا ملک قرار دے۔
الہان عمر نے امریکی ایوان نمائندگان میں ایک قرارداد پیش کرتے ہوئے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیو، مسلمانوں، عیسائیوں و دیگر اقلیتوں کو دلت و آدی واسیوں کو نشانہ بنانے پر شدید تنقید کی جبکہ الہان عمر کی بھارت مخالف قرارداد کی ڈیموکریٹ نمائندے راشد طلیب، جم میک گورن اور جوآن ورگاس نے حمایت کی۔
امریکی کانگریس میں منتخب مسلم خواتین میں سے ایک الہان عمر نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ نارواں سلوک پر تشویش ظاہر کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن نے بھی جو بائیڈن حکومت سے سفارش کی ہے کہ وہ بھارت کو مسلسل تین برسوں کےلیے مخصوص تشویش والا لک قرار دے۔
بھارت کی جانب سے اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔