شیوسینا کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ شیوسینا، مہاراشٹر میں ایم وی اے سرکار سے باہر آنے کیلئے تیار ہے بشرطیکہ باغی ممبران اسمبلی یہ مطالبہ کرنے کیلئے 24 گھنٹے میں گوہاٹی سے ممبئی واپس آئیں۔
اِس پر تبصرہ کرتے ہوئے NCP لیڈر چھگن بھوجبل نے کہا کہ اگر شیوسینا MVA سے باہر آنا چاہتی ہے تو اُسے NCP کے سربراہ شرپوار سے بات کرنی چاہئے۔ NCP لیڈر اور نائب وزیراعلی اجیت پوار نے کہا کہ این سی پی اُدھو ٹھاکرے کو مکمل حمایت فراہم کرتی ہے اور اُس نے یہ بات اُدھو اور آدتیہ ٹھاکرے کو بتادیا ہے۔
اِسی دوران این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے اپنی پارٹی کے اعلیٰ رہنماو ¿ں سے ملاقات کی۔ کانگریس نے بھی اِس سیاسی بحران پر ایک فوری میٹنگ کی جس میں پارٹی کے اہم لیڈر شامل ہوئے۔