حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس اب جی ایچ ایم سی پر خاص توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ حیدرآباد شہر میں پارٹی کے ہاتھ مضبوط کرنے کےلئے آپریشن جاری ہے۔ جی ایچ ایم سی کے سابق ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین پہلے ہی کانگریس میں شامل ہو چکے ہیں اور اب سابق میئر بی رام موہن نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق لوک سبھا انتخابات سے قبل بی آر ایس کے کئی اہم قائدین کے کانگریس میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق بی رام موہن کچھ عرصہ سے بی آر ایس سے ناراض چل رہے ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں انہیں اپل حلقہ سے ٹکٹ نہ ملنے پر وہ مایوس نظر آرہے تھے۔ بی لکشماریڈی کو اس حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا تھا۔
کچھ روز قبل بی رام موہن کو بی آر ایس سے پارلیمانی ٹکٹ دینے کا دعویٰ کیا جارہا تھا، تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق وہ بہت جلد کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے۔


