گجرات فسادات: ایس آئی ٹی کی جانب سے مودی کو کلین چٹ دیئے جانے کے خلاف ذکیہ جعفری کی عرضی کو سپریم کورٹ نے خارج کر دیا

2002 کے گجرات فسادات کے سلسلہ میں اس وقت کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کو ایس آئی ٹی کی جانب سے کلین چٹ دیئے جانے کے خلاف ذکیہ جعفری نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی جسے سپریم کورٹ نے خارج کردیا۔

ذکیہ جعفری کانگریس رہنما احسان جعفری کی اہلیہ ہیں جنہیں 2002 گجرات فسادات کے دوران احمد آباد کی گلبرگ سوسائٹی فسادیوں نے قتل کردیا تھا۔

قبل ازیں 8 فروری 2012 کو، ایس آئی ٹی نے کلوزر رپورٹ داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی اور دیگر 63 افراد (بشمول سینئر سرکاری عہدیدار) کے خلاف کوئی قابل استغاثہ ثبوت نہیں ہے۔

سماعت کے دوران ذکیہ جعفری نے سپریم کورٹ کوب تایا تھا کہ گجرات فسادات کو روکا جا سکتا تھا لیکن حکومت نے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔ انہوں بتایا کہ اس وجہ سے ہی متعدد مقامات پر فسادات پھوٹ پڑے اور متعدد مسلمان کو فسادیوں نے قتل کردیا تھا۔

سینئر ایڈوکیٹ مکل روہتگی، ایس آئی ٹی کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل ذکیہ جعفری کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے کہا تھا کہ تشدد کو روکنے کے لیے پولس موقع سے غائب نظر آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں