پاکستان میں لشکر طیبہ کے سرکردہ عسکریت پسند ساجد میر کو سزا سنائی گئی۔
44 سالہ ساجد میر، جس نے 2008 کے ممبئی حملوں کی سامش کی تھی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے 15 سال 6 ماہ قید کی سزا سنائی اور ساڑھے چار لاکھ روپئے جرمانہ بھی عائد کیا۔
واضح رہے کہ امریکہ کے ایف بی آئی نے ساجد میر کو مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل کر رکھا تھا، جس کے سر پر ایف بی آئی نے 5 ملین ڈالر کا انعام بھی مقرر کیا تھا۔
2008 میں شہر ممبئی میں بم دھماکے ہوئے تھے، جس میں تقریباً 200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔