حیدرآباد (دکن فائلز) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر اعلان لگاتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی کہ 15 فروری کو ان کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا ہے۔ کرکٹر کے مطابق انہوں نے بچے کا نام ’اکے‘ رکھا ہے اور یہ ان کی پہلی بیٹی وامیکا کے چھوٹے بھائی کی گھر میں آمد ہے۔
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اسٹار جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا۔